پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں چند روز کے دوران تیزی سے اضافہ ہونے لگا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 19 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 12227 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 256 افراد چل بسے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، ایک ہفتے کے دوران ہلاکتوں اور مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 287مریض سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کی بات کی جائے تو 19 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 6780 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اب تک ملک بھر میں ایک لاکھ 38 ہزار 147 کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں مریضوں کی بات کی جائے تو اس وقت مریضوں کی تعداد 12227 تک پہنچ چکی ہے، اس دوران 2755 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ 9472 مریض تاحال زیر علاج ہیں۔
چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مریضوں کی بات جائے تو اس وقت پنجاب میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں پر 5046 مریض ہیں۔
دوسرے نمبر پر سندھ ہے جہاں پر مریضوں کی تعداد 4232 ہے، بلوچستان میں 656 ، خیبر پختونخوا میں 1708، اسلام آباد میں 223، آزاد کشمیر میں 55 اور گلگت بلتستان میں 307 مریض ہیں۔