چین کے دو بڑے شہروں بیجنگ اور شنگھائی میں اسکول کھول دیئے گئے، ووہان میں 6 مئی سے تعلیمی ادارے کھلیں گے۔
چین کے دو بڑے شہروں بیجنگ اور شنگھائی میں کورونا کی وجہ سے تین ماہ سے بند اسکول دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں، اس دوران طلبہ نے ماسک پہن رکھے تھے۔
ووہان شہر میں اسکول 6 مئی سے کھلیں گے، چینی وزارت تعلیم کے مطابق طلبا کا درجہ حرارت روزانہ چیک کیا جائے گا اور انہیں ایک خصوصی ایپ پر گرین ہیلتھ کوڈ دکھانا ہوگا جو کسی شخص میں انفیکشن کے خطرے کا حساب لگاتا ہے۔