اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے کہاہے کہ اگر پاکستانی شوبز انڈسٹری کو مستقبل میں تباہی سے بچانا ہے تو ہمیں مغربی طرزِ زندگی چھوڑ کر اپنی روایات اور ثقافت کو اپنانا ہوگا۔انہوں نے سوشل میڈیا پراپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبولیت سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پاکستانی عوام آج بھی اسلامی روایات کے مطابق سوچ رکھتے ہیں۔اِس ڈرامے نے پاکستان میں ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کے نعرے کو زمین میں ہی دفن کردیا ہے ۔وینا ملک سے قبل سابق پاکستانی اداکارہ صاحبہ اور ان کے شوہر افضل خان عرف جان ریمبو نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہاتھاکہ پاکستانیوں نے ثابت کردیا کہ وہ عورت کو باپردہ اور مرد کو بہادر دیکھنا چاہتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments