گوجرانوالہ میں ٹڈی دل کے حملوں سے بچاو کی تیاریاں مکمل

گوجرانوالہ تحصیل نوشہرہ ورکاں کے گائوں کوٹ کیسو میں مکئی کی فصل پر ٹڈی دل کے حملے کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل پر خبر نشر ہوئی جس پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل
اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اور پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو موقع پر دورہ کرنے کا حکم دیا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رپورٹ کے مطابق متاثرہ فصلوں اور کھیتوں کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو تحریری رپورٹ پیش کر دی۔
ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چینل پر چلائی گئی رپورٹ حقیقت پر مبنی نہ ہے نشاندہی شدہ جگہ پر ٹڈی دل کا نہیں بلکہ ٹوکہ کا حملہ ہوا ہے جس کے تدارک کے لیے محکمہ زراعت کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع گوجرانوالہ میں ابھی تک ٹڈی دل کا حملہ رپورٹ نہیں ہوا اور اس صورتحال کی مانیٹرنگ کے لیے محکمہ زراعت،پلانٹ پروٹیکشن اور موضع کی سطح پر بنائی گئی انسداد ٹڈی دل کمیٹیاں مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈ سٹاف زمینداروں اور کسانوں کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں