گوجرانوالہ۔وزیراباد میں 3کمسن بچیاں ڈوب گئیں

گوجرانولہ کی تحصیل وزیر آباد کے علاقہ شیش محل کٹرہ ماہی کے قریب افسوس ناک واقع پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کی تین کمسن بچیاں نالہ پلکھو میں نہاتی ہوئی گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں جاں بحق ہونے والی بچیوں میں دو سگی بہنیں اور ایک انکی سوتیلی بہن شامل ہے

گوجرانولہ وزیرآباد کے علاقہ کٹرہ ماہی کے قریب محلہ شیش محل میں نالہ پلکھو کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں گرمی کی حدت کو کم کرنے کے لیے نالہ پلکھو کے کنارے شیش محل کی نئی آبادی میں رہائش پذیر ولی خان کی دو کمسن بیٹیاں ساجدہ آفالیہ اور انکی سوتیلی بہن آمنہ نالہ پلکھو میں نہاتے ہوے گہرے پانی کی نظر ہو گئیں اور بے درد لہریں بچیوں کو بہا لے گئیں بچیوں کو ڈوبتے دیکھ کر مقامی افراد نے پانی میں کود کر دو بچیوں کو پانی سے برآمد کر لیا تاہم ڈوبنے والی دونوں بہنیں ساجدہ اور آفالیہ جانبر نہ ہو سکیں جبکہ انکی سوتیلی بہن کی نعش کی تلاش کے لیے تاحال ریسیکیو آپریشن جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں