دنیا بھر میں اب تک 80 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار کے بعد اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔
پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 2,968 ہے۔ متاثرین کی تعداد میں صوبہ پنجاب سرفہرست ہے۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہاں ایک مارکیٹ اور دیگر علاقوں کو عارضی طور پر سیل کر دیا گیا ہے جہاں سے وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔
فرانس میں بڑے پیمانے پر سماجی پابندیوں کا خاتمہ ہو چکا ہے جبکہ آسٹریلیا کے لاک ڈاؤن میں بھی مزید نرمی لائی گئی ہے۔
Load/Hide Comments