عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے اہم اشاعت میں بتایا گیا کہ سیگریٹ نوش افراد کے لیے کرونا وائرس کی وبا سے اموات کا خدشہ آٹھ گناہ زیادہ ہے کیونکہ سیگریٹ نوش افراد کے پھیپھڑوں میں اس وائرس جیسے جھٹکے کو برداشت کرنے کی سکت نہیں ہوتی
ایک اور اہم انکشاف ہوا کہ سیگریٹ نوش افراد کے لواحقین اور دوست احباب کو بھی عام طور سے زیادہ خطرہ ہے کیونکہ سیگریٹ کا دھواں جس جس کی سانس کے ذریعے اس کے جسم میں داخل ہوتا ہے اس اس کو شدید متاثر کرتا ہے
اس لیے سیگریٹ نوش افراد کو چاہیے کہ اپنی اس عادت کو ترک کر دیں اور اپنے آپ کو ، اپنے گھر والوں کو اور اپنے دوست احباب کو محفوظ رکھیں