چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عتیق الرحمن نے جی ٹی روڈ پر فیلڈ کیمپ آفس قائم کردیا، جی ٹی روڈ کو صفائی ستھرائی میں شہر کا ماڈل روڈ بنانے کا عزم، مرکزی شاہراہ سمیت شہر میں صفائی اور فیلڈ کے امور کو بھی خود مانیٹر کریں گے
انہوں نے فیلڈ کیمپ آفس قائم کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے پوری استعداد اور وسائل کے ساتھ دن رات کوشاں ہے۔ کوڑے دان تمام علاقوں میں نصب کردیئے گئے ہیں تاکہ روزانہ پیدا ہونے والا کوڑا بروقت اٹھایا جاسکے۔ شہری بھی زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے شہر کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، کچرا پھینکنے کے لیے مخصوص کوڑا دانوں کو استعمال کریں، کچرا دانوں کے ارد گرد کچرا پھینکنے سے اجتناب کریں کیوں کے صفائی کا عمل دن میں ایک بار ہوتا ہے اور کوڑا کرکٹ 24 گھنٹے جنریٹ ہوتا ہے ۔ عوام کے تعاون سے ہی شہر کو صاف ستھرا بنایا جاسکتا ہے جو ایک صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لیے ضروری ہے۔