گوجرانوالہ۔حکومت کی طرف سے زرعی انکم ٹیکس کسانوں کے معاشی قتل کے مترادف ۔سردار احسان اللہ گجر

گوجرانوالہ ۔
کسان ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر سردار احسان الللہ گجر نے کہا کہ اس بجٹ میں زرعی انکم ٹیکس لگا کر کسانوں کا معاشی قتل کیا گیا ہے جس سے کاشتکاروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ بھوانی داس میں کسانوں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے زرعی انکم ٹیکس لگائے جانے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیکس پہلے سے ہی کاشتکاروں سے وصول کیا جا رہا ہے فصلوں کے لئے پانی کی عدم دستیابی کے باعث کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کسی بھی آفت یا فصل کے نقصان پر حکومت کی طرف سے کسی قسم کی کسانوں کو کوئی رعائت نہیں دی جا رہی ہے جو کہ سرا سر زیادتی ہے انکا کہنا تھا کہ کسانوں پر لگائے جانےوالے زرعی انکم ٹیکس کے فیصلے کو اگر فوری واپس نہ لیا گیا تو مجبور کاشتکار اور کسان سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں