*محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نےگزشتہ ایک ہفتہ کے دوران گوجرانوالہ ریجن کے تمام اضلاع میں بلاتفریق کاروائیاں کرتے ہوئے محکمہ انہار اور محکمہ واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ اتھارٹی کی 11کروڑ سے زائد مالیت کی اراضی رقبہ تعدادی 337کنال کو ناجائز قابضین سے واگزار کروالیا۔ جبکہ ضلع حافظ آباد میں رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے سی او ایجوکشن حافظ آباد کے کلرک محمد دانش کو مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتاری اور چڑیاگھر اسکینڈل سمیت پانچ ملزمان گرفتار ۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی کرپشن فری پاکستان اورمعاشرہ سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ، لانچ کردہ روپوٹ کرپشن ایپ پر شہریوں کی جانب سے وصول کردہ شکایا ت کے پیش نظر ،محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی جانب سے ریجن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ذوہیب مشتاق کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ، خضر حیات نے اینٹی کرپشن ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئےمحکمہ انہار گوجرانوالہ کی 6کروڑ سے زائد مالیت کی اراضی رقبہ تعدادی 251کنال کو ناجائز قابضین سے واگزار کرواکر محکمہ کے حوالے کردی ہے ۔ دوسری جانب ضلع منڈی بہاؤالدین میں محکمہ واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ اتھارٹی کی 86کنال اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کر لی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن منڈی بہاؤالدین رائے ذولفقار اور سرکل افیسر قلب عباس نے ٹیم کے ہمرا کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ اراضی جسکی مالیت ساڑھے چھ کروڑ بنتی ہے کو واگزار کرلیا گیا۔ دونوں اضلاع میں واگزار اراضی پر متعلقہ محکمہ کے افسران و اہلکاران کی ملی بھگت سے ناجائز قابضین نے عرصہ داراز سے قبضہ کیا ہوا تھا۔ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کرپٹ عناصر کے خلاف، محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب انکوائری شروع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ جن کے کردار کا تعین کر کے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن حافظ آباد ، محمد زمان نے اینٹی کرپشن ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سی او ایجوکیشن حافظ آباد کے کلرک محمد دانش کو پانچ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مجسٹر یٹ کی موجودگی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔گرفتار ملزم نے شہری غلام عباس سے اس کے والد کے پنشن اور جی پی فنڈ کے سرکاری واجبات کو کلیر کرنے کی عوض رشوت وصول کی ۔*
Load/Hide Comments