پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 666 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 153 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 382 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 604 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 64 ہزار 216، سندھ میں 65 ہزار 163، خیبر پختونخوا میں 20 ہزار 790، بلوچستان میں 9 ہزار 162، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 253، اسلام آباد میں 10 ہزار 279 جبکہ آزاد کشمیر میں 803 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Load/Hide Comments