راولپنڈی:بھارت نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 13 سالہ بچی شہید ہو گئی، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے حاجی پیر اور بیدوری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، گولہ باری اور فائرنگ سے نواحی گاؤں مینسر کی 13 سالہ اقرا شبیر شہید ہو گئی جبکہ اقرا کی والدہ اور 12 سالہ بھائی زخمی ہو گئے۔