لاہور ۔بیورورپورٹ
سوشل میڈیا کے استعمال کا غیر سنجیدہ استعمال
ایف آئی اے کو ملک بھرسے 2200 درخواستیں موصول،لاہور سے 600 درخواستیں بھیجی گئیں ۔ لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی وبا کے دوران ملک بھرمیں خواتین کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو اب تک22 سودرخواستیں موصول ہوچکی ہیں ، درخواستوں کے مطابق ان خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں انکی تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیکر بلیک میل کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر کھیلی جانے والی گیم لڈو میں بھی خواتین کے نمبر پھیلا دیئے جاتے ہیں جس کے بعد فحش پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔انکا کہنا تھا ملزموں کی طرف سے خواتین کوبلیک میل کرکے لاکھو ں روپے وصول کرنے کی بھی شکایات ملی ہیں،ان درخواستوں پر صرف35مقدمات درج ہوئے ہیں ایف آئی اے کی طرف سے مقدمات درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئیں سوشل میڈیا کے غیر سنجیدہ استعمال کی وجہ سے ایسے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے خواتین کو اس سلسلہ میں اختیاط برتنے کی اشد ضرورت ہے
Load/Hide Comments