وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسکولز کھولنے کے معاملے پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کے تحت اسکولز کھولنے کے معاملے پر حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ خواہش ہے کہ تعلیم جیسے بنیادی اہمیت کے معاملے پر غیر یقینی کی فضا ختم ہو۔وفاقی وزیرِ تعلیم نے کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم، اساتذہ، طلبہ اور دیگر عملے کی حفاظت کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈ میپ تیار کر رہی ہے۔ اس معاملے پر وزارت صحت کیساتھ بھی میٹنگ رکھی ہے اور این سی او سی کے ڈیٹا کے تحت کووڈ 19 کے اضافے یا کمی کے رجحانات کو بھی مدنظر رکھ کر حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسکولز کھولنے کے معاملے پر وزارت تعلیم یونیسف سے بھی رابطے میں ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک جن جن ایس او پیز کے تحت اسکولز کھول رہے ہیں ان کو بھی مد نظر رکھا جائے.انھوں نے کہا کہ ہماری حکمت عملی پر بھی یونیسف سے مشاورت جاری ہے۔ شفقت محمود نے کہا ان کی خواہش ہے کہ تعلیم جیسے بنیادی اہمیت کے معاملے پر غیر یقینی کی فضا ختم ہو۔
Load/Hide Comments