عالمگیر وبا کورونا کے دوران فارغ وقت گزاری کیلئے دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
حال ہی میں کوگل کی جانب سے پاکستان میں لاک ڈاؤن کے دوران نیٹ پر سرچ کی جانے والی چیزوں کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانیوں نے آن لائن گراسریز ڈیلیوری اسٹور اور کھانوں کی ترکیبوں سے لے کر ورزش کے طریقوں تک سب میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گوگل رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ہر پانچ میں سے چار انٹرنیٹ صارفین کسی بھی چیز کی خریداری سے قبل اسے انٹرنیٹ پر سرچ کرتے ہیں، ایسے میں لاک ڈاؤن کے باعث آن لائن گراسریز کی خریداری میں غیر یقینی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
گوگل رپورٹ کے مطابق ، لاک ڈاؤن میں آن لائن گراسریز ڈیلیوری کی تلاش میں 300 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی انٹرنیٹ صارفین میں ’موسمیاتی تبدیلی‘ اور ’الیکٹرک گاڑیوں‘ سے متعلق مواد کی تلاش میں ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا جبکہ قابل تجدید توانائی کے بارے میں معلومات کی تلاش 130 فیصد بڑھ گئی۔
پاکستانی انٹرنیٹ صارفین لاک ڈاؤن کے دوران ہوا کے معیار اور آلودگی کے واضح اثرات کے بارے میں بھی سرچ کرتے رہے، کلیئر اسکائز کی تلاش میں 300 فیصد جبکہ کلین ایئر کی تلاش میں 225 فیصد اور صاف پانی کی تلاش میں 217 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستانی انٹرنیٹ صارفین خوراک اور ورزش سے متعلق سرچز بھی کی گئیں، صارفین کے ’یومیہ ورزش‘ کی تلاش میں 160 فیصد اضافہ ہوا۔
Load/Hide Comments