گوجرانوالہ۔پبلک مقامات میں ماسک نہ پہننے پر 24 گھنٹے کیلئے گرفتاری کا حکم ۔ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پبلک پلیسز،سفر کے دوران اور تمام کاروباری مراکز پر وبائی امراض آرڈیننس 2020کے سیکشن 4اور 5 کے تحت فیس ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا، نوٹیفکیشن جاری۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے سٹی پولیس آفیسر اورتمام سپیشل مجسٹریٹس کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف وبائی امراض آرڈیننس 2020کے سیکشن 22کے تحت کاروائی کریں۔انہوں نے سپیشل مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ضلعی پولیس کی معاونت سے احکامات جء خلاف ورزی کرنے پر 24گھنٹے تک حراست میں لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احکامات کا مقصد کورونا کی وباء کو پھیلنے سے روکنا اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فیس ماسک کے استعمال کو معمولات زندگی کا حصہ بنائیں اور عوامی مقامات پر اس کے استعمال کو یقینی بنا کر خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنانے میں معاونت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں