اللہ کی مدد سے جلد صحتیاب ہو کر ہم عوام کی خدمت کریں گے، تہمینہ درانی

کورونا وائرس میں مبتلا قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بیگم تہمینہ درانی نے اپنی ٹویٹ میں عوام کو اپنی صحت بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کی مدد سے جلد صحتیاب ہو کر ہم عوام کی خدمت کریں گے۔

تہمینہ درانی نے بتایا کہ مجھے کورونا میں مبتلا ہوئے 9 واں دن ہے اور یہ حالت ناقابل بیان ہے جبکہ آپ کے خادم اعلیٰ کو کورونا کا شکار ہوئے آج 11 واں دن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وائرس کے خلاف تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر شہباز اقتدار میں ہوتے تو عوام کے لیے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے۔

خیال رہے کہ میاں محمد شہباز شریف اور ان کی دوسری اہلیہ تہمینہ درانی ان دنوں کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ لیگی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا تھا کہ نیب میں پیش ہونے کے علاوہ میں نے گھر سے باہر جانے میں سخت احتیاط برتی، اس کے باوجود بدقسمتی سے میرا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ میں تہہ دل سے تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے پیغامات بھیجے ہیں۔

ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان آنے کے بعد سے بہت زیادہ احتیاط کی اور طبی ماہرین کے مشوروں پر سختی سے عمل پیرا رہا۔ نیب میں نظر انداز نہ ہونے والی پیشی کے سوا میں نے گھر سے باہر جانے میں سخت احتیاط برتی۔ میں نے خود کو گھر تک ہی محدود رکھا اور یہیں سے آن لائن اجلاس منعقد کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں