گوجرانوالہ۔ اینٹی کرپشن کی کاروائی 5ہزار رشوت لینے والا سیکرٹری یونین کونسل رنگے ہاتھوں گرفتار

حافظ آباد ۔
محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ضلع حافظ آباد میں کارووائی کرتے ہوئے،محکمہ لوکل گورئمنٹ کے سیکرٹری یونین کونسل ،ریاست علی کو 5،000ہزار روپے رشوت لیتے ہوئےرنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم سے موقع پر نشان ذدہ نوٹ بھی برآمد کر لیےگئے۔یہ کاروائی ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ، زوہیب مشتاق کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ محکمہ اینٹی کرپشن ضلع حافظ آباد کے سرکل آفیسر ، محمد زمان نے شہری ثاقب حسین کی شکایت پر اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے محکمہ لوکل گورئمنٹ کے سیکرٹری یونین کونسل چک چٹھہ،ریاست علی کو لیٹ پیدائش درج کرنے اور برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عوض پانچ ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے ، علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کر لیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ملزم کو گرفتار کر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے بتلایا کہ عوام الناس حکومت پنجاب کی جانب سے متعارف کردہ موبائل ایپ ( رپورٹ کرپشن ایپ) کو گوگل ایپ سٹور سے آسانی سے ڈؤان لوڈ کریں ۔ اورمہلک کورونا بیماری کے دوران اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرپشن بارے ویڈیوز، تصاویر اور دیگر ثبوت کے ساتھ اپ لوڈ کر یں۔ جس پر فورا عملدرآمد کر کے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تا کہ معاشرہ سے کرپشن کے ناسور کو جلد ختم کر کے کرپٹ عناصر کا خاتمہ ہوسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں