گوجرانوالہ :بے شرمی کی انتہا۔
ٹرائی روم میں لڑکیوں کی برہنہ حالت میں ویڈیو بنانے کے بعد بلیک میل کرنے کاانکشاف،نایاب سوٹینگ سینٹر سیٹلائٹ ٹاون کے ٹرائے روم میں خفیہ کیمر نصب تھے ،ملزمان ویڈیوبنانے کے بعد بلیک میل کرکے پیسوں کی ڈیمانڈکرتے تھے تفصیلات کے مطابق
ٹرائی روم میں لڑکیوں کی برہنہ حالت میں ویڈیو بنانے کا انکشاف ،نایاب سوٹینگ سینٹر سیٹلائٹ ٹاون کے دوکاندار نے ٹرائے روم میں خفیہ کیمر نصب کیے گئے تھے جہاں جن سے ٹرائے روم میں چینجنگ کرنے والی لڑکیوں کی برہنہ ویڈیو بنائی جاتی تھی خفیہ کیمروں سے بنائے جانے والی فوٹیج میڈیا نے حاصل کرلی متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ملزمان کپڑے چیک کرنے کے لئے اوپر والے پورشن پر بھیجتے تھے جہاں پر cctvکیمرے نصب تھے اور لڑکیوں کی ویڈیوبنانے کے بعدان سے پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے تھے جبکہ پیسے دینے سے انکار کرنے والی لڑکیوں کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے تھے متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے ویڈیو ڈلیٹ کرنے کے لیے متاثرہ لڑکی سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی وصول کیے دوسری طرف تھانہ سیٹلائٹ ٹاون پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس کے مطابق واقعہ کی مذید تحقیقات کی جا رہی ہیں
Load/Hide Comments