پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ انتقال کر گئے، چند روز قبل کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد گزشتہ رات سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
پروفیسر مغیث الدین شیخ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے ڈین بھی رہے۔ اس کے علاوہ مغیث الدین شیخ کئی تعلیمی اداروں میں تدریسی خدمات بھی سرانجام دیتے رہے۔
تین دہائیںوں سے زائد عرصہ تک درس و تدریس سے منسلک رہنے والے ڈاکٹر مغیث کے طلباوطالبات کی تعداد ہزاروں میں ہے جو ملک بھر اور بیرون ملک میں تعلیمی اداروں، میڈیا ہاؤسز اور دیگر اداروں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔