گوجرانوالہ میں
اولاد نہ ہونے پر شوہر جلاد بن گیا، بیوی پر وحشیانہ تشددجسم زخموں سے چوربال کاٹ دیے جبڑاٹوٹ گیاتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل پولیس نے مقدمہ تک درج نہ کیا
واقعہ تھانہ کھیالی کے علاقہ میں پیش آیاجہاں پہ اولاد نہ ہوناجرم بن گیاہے جس پہ ظالم شوہر نے بیوی کرن فاطمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، سر کے بال بھی کاٹ ڈالے تشدد سے جبڑاٹوٹ گیاہے اور سرجسم زخموں سے چورہے پولیس کے مطابق ملزم عطاء اللہ بیوی کو تشدد کے بعد کمرے میں بند کر کے گھر کو تالے لگا کر فرار ہو گیا
عطاء اللہ اور کرن کی۔شادی کو چارسال ہوگئے اولاد نہ ہے تشدد کے بعد کرن کے بے ہوش ہونے پہ ملزم نے سسرالیوں کو فون کرکے اطلاع دی کہ اس نے کرن فاطمہ کوجان سے مار دیا ہے۔کرن فاطمہ کے اہل خانہ سسرالی گھر پہنچے تو گھر کو تالے لگے ہوئے تھے فوری پولیس کو بتایاگیااطلاع ملنے پر تھانہ کھیالی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے تالے توڑ کرکمرے میں بند رسیوں سے جکڑی کرن کو بازیاب کروایاریسکیو 1122نے شدید زخمی کرن فاطمہ کو ہسپتال منتقل کیاورثاء نے الزام لگایاکہ شوہر بیوی کو قینچی، پیچ کس سے تشدد کا نشانہ بناتا رہا، یوسف پورہ کی رہائشی کرن فاطمہ کی شادی چار سال قبل اعوان چوک کے رہائشی عطاء اللہ کے ساتھ ہوئی
شوہر اولاد نہ ہونے پر اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا، ورثاء نے مزید بتایاکہ کھیالی پولیس درخواست دینے کے باوجود کسی قسم کی کاروائی نہیں کر رہی، والد محمد تنویر
کا کہناتھاکہ بیٹی کا جبڑاٹوٹ چکابول بھی نہیں سکتی جسم۔زخموں سے چورہے دوسری جانب پولیس کا کہناہے کہ جب تک میڈیکل ڈکلیئرنہیں ہوتامقدمہ نہیں دے سکتے ملزم فراررہے