محکمہ موسمیات میں بارشوں کی درست پیشن گوئی کے لئے جائیکا کے تعاون سے بنایا گیا ڈوپلر ویدر ریڈار تاحال ایکٹو نہیں کیا جاسکا۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق بارشوں کی درست پیشن گوئی کے لئے جائیکا کے تعاون سے بنایا گیا ڈوپلر ویدر ریڈار تاحال ایکٹو نہیں کیا جاسکا ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ کووڈ 19 کے باعث جاپانی انجینئرز واپس لوٹ گئے ہیں، جبکہ پروٹوکول کے تحت جاپانی انجینئرز نے بارشوں کے دوران ٹیسٹنگ کے بعد ریڈار محکمہ موسمیات کے سپرد کرنا تھا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات حالیہ مون سون کی پیشن گوئی آئی کون ماڈلز کی مدد سے کرے گا۔
Load/Hide Comments