گوجرانوالہ۔اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی کروڑوں کی اراضی واگزار کرا لی

گوجرنوالہ
محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ضلع نارووال اور گجرات میں یکے بعد دیگرے بلاتفریق کاروائیاں کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کی 14کروڑ سے زائد مالیت کی اراضی رقبہ تعدادی 335کنال 18مرلہ کو ناجائز قابضین سے واگزار کروالیا ۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی کرپشن فری پاکستان اورمعاشرہ سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ، لانچ کردہ روپوٹ کرپشن ایپ پر شہریوں کی جانب سے وصول کردہ شکایا ت کے پیش نظر ،محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی جانب سے ریجن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ذوہیب مشتاق کی خصوصی ہدایت پر سرکل افیسر اینٹی کرپشن گجرات ، سید سجاد زیدی نے اینٹی کرپشن ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئےمحکمہ جنگلات گجرات کی 11کروڑ سے زائد مالیت کی اراضی رقبہ تعدادی 234کنال 18مرلہ کو ناجائز قابضین سے واگزار کرواکر محکمہ کے حوالے کردی ہے ۔ دوسری جانب ضلع نارووال میں محکمہ جنگلات کی 101کنال اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نارووال، چوہدری ضیااللہ نے ٹیم کے ہمرا کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ اراضی جسکی مالیت اڑھائی کروڑ بنتی ہے کو ناجائزقابضین سے واگزار کرلیا گیا۔ دونوں اضلاع میں واگزار اراضی پر متعلقہ محکمہ کے افسران و اہلکاران کی ملی بھگت سے ناجائز قابضین نے عرصہ داراز سے قبضہ کیا ہوا تھا۔ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کرپٹ عناصر کے خلاف، محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب انکوائری شروع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ جن کے کردار کا تعین کر کے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔*

اپنا تبصرہ بھیجیں