لاہور۔خوشخبری پاکستان میں 2 لاکھ روپے سے کم قیمت میں ملنے والی 3 گاڑیاں مارکیٹ میں موجود

لاہور(سپیشل رپورٹ)
) گاڑی چلانے کی خواہش ہر شخص کو رہتی ہے لیکن محدود بجٹ اور کاروں کے بڑھتے ہوئے ریٹس کی وجہ سے لوگ اس خواب کو حقیقت میں نہیں بدل پاتے یا پھر کبھی کبھار وہ اپنے بجٹ سے صحیح کار کا انتخاب نہیں کر پاتے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں ان تین گاڑیوں کے بارے میں جو کہ انتہائی کم قیمت میں پاکستانی آٹو مارکیٹس میں یا پھر آن لائن آسانی سے مل جاتی ہیں:
800سی سی مہران کئی صدیوں سے پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائے ہوئے ہے، کوئی اسے بطور ٹیکسی استعمال کر رہا ہے تو کوئی گھریلو استعمال کے لئے۔ یہ گاڑی دو طرح کے ماڈلز میں آتی ہے، جن میں سے ایک کو وی ایکس جبکہ دوسری وی ایکس آر کا نام دیا گیا ہے۔
سوزوکی مہران کی مرمت اور دیکھ بھال بھی کم قیمت ہے جبکہ اس کے پارٹس ملک بھر میں باآسانی دستیاب ہیں۔اور کم قیمت بھی ہیں یہ گاڑی پہاڑی علاقوں میں چڑھائی پر بڑی گاڑیوں کا مقابلہ کر سکتی ہے

لیکن یہ گاڑی پاور اسٹیئرنگ، پاور وِنڈوز، پاور مِررز اور ایئر بیگز جیسے فیچرز سے محروم ہے۔

آپ 1990ء یا اس سے پہلے کے سوزوکی مہران ماڈلز 2 لاکھ روپے کے بجٹ میں آسانی سے خرید سکتے ہیں۔
مہران کی نسبت اگر آپ تھوڑی کشادہ گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو 1000 سی سی سوزوکی خیبر ایک بہترین انتخاب ہے۔

اس کا بڑا وِیل بَیس گاڑی کو جما کر چلاتا ہے۔ سوزوکی خیبر اپنے زمانے میں ایک مقبول ہیچ بیک گاڑی تھی۔ یہ اب بھی اپنی بھروسہ مندی اور مرمت و دیکھ بھال کی کم لاگت کی وجہ سے اچھی ری سیل رکھتی ہے۔

آپ 1990ء یا اس سے پہلے کے سوزوکی خیبر ماڈلز 2 لاکھ روپے تک آسانی سے خرید سکتے ہیں۔

سوزوکی ایف ایکس اپنے وقت میں بہت مشہور گاڑی رہی ہے، 800 سی سی سوزوکی ایف ایکس آج بھی ایک قابلِ بھروسہ کار ہے اور اپنے چھوٹے سائز کی وجہ سے شہر کے اندر باآسانی چلائی جا سکتی ہے۔ اسکا اپنے دور کی بہترین گاڑیوں میں شمار ہوتا تھا
یہ گاڑی بہتر کنڈیشن میں آپ کو دو یا ڈیڑھ لاکھ سے کم قیمت میں مل سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں