گوجرنوالہ۔کورونا کے باعث میرج ہالزانڈسٹری سے منسلک افراد خودکشیوں پر مجبور

گوجرانوالہ۔میرج ہالز و مارکیز مسلسل بند رہنے سے اس سے منسلک محنت کش تنگ آکرا ب خود کشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں جس کی ذمہ دار حکومت وقت ہے،میرج ہالز و مارکیز کو فی الفور کھولا نہ گیا تو احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا یہ بات میرج ہالز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کے صدر سرفراز احمد بسراء اور جنرل سیکرٹری میاں محمد عامر نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی ،انہوں نے کہا کہ میرج ہالز و ماکیز نے حکومت کو اربوں روپے ریو نیو نیک نیتی سے دیا ہے اور ہمارے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے،تمام تجارتی مراکز کھل گئے ہیں میرج ہالز و ماکیز بھی کھولی جائیں اگر میرج ہالز و مارکیز فی الفور نہ کھولی گئیں تو نہ رکنے والا احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے ،اجلاس میں ارشد بٹ چوہدری عدیل انور،حاجی امین،رانا نصیر،ماجد خان صدیقی ،آغا قاسم،حافظ مقصود،ملک رضوان و دیگر نے شرکت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں