گوجرانوالہ۔چڑیا گھر اراضی قبضہ کیس اینٹی کرپشن کا سابق صدر چمبر کے گھر گرفتاری کے لئے چھاپہ

گوجرانوالہ۔چڑِیاگھراراضی قبضہ کیس اینٹی کرپشن کا سابق صدرچیمبرآف کامرس کے گھرچھاپہ ،تین گھنٹے تک اینٹی کرپشن اور پولیس حکام نے صنعتکارکے گھرکامحاصرہ کیے رکھا،صنعتکار اخلاق بٹ نے چڑیا گھر کی جگہ پر اپنی فیکٹری تعمیر کر رکھی تھی

چڑیاگھراراضی قبضہ کیس اینٹی کرپشن کا سابق صدرچیمبرآف کامرس اخلاق بٹ کے گھرپر چھاپہ تین گھنٹے تک اینٹی کرپشن اور پولیس حکام نے صنعتکارکے گھرکامحاصرہ کیے رکھاجبکہ صنعتکار اخلاق بٹ گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زوہیب مشتاق کے مطابق معروف صنعتکاراخلاق بٹ چڑیا گھر اراضی مقدمہ میں اینٹی کرپشن کو مطلوب تھے سابق صدر چیمبر آف کامرس اخلاق بٹ نے چڑیا گھر کی جگہ پر اپنی فیکٹری تعمیر کر رکھی تھی جس کو پہلے ہی واگزار کروا لیا گیا تھاریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ذوہیب مشتاق کے مطابق چڑیا گھر اراضی کیس میں میٹروپولیٹن افسران سمیت درجن سے زائد بڑے نام شامل ہیںجن میں سے چارمیٹروپولیٹن افسران پہلے ہی گرفتارہوچکے یاد رہے کہ چڑیا گھر کی 247کنال اراضی پر بااثر افراد نے کئی سالوں سے قبضہ کر رکھا تھاجس کا کیس نیب اور اینٹی کرپشن میں چل رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں