گوجرانوالہ: آوارہ کتوں نے شہریوں کی زندگی کو اجیرن کر دیا، جلیل ٹاون میں گھر کے باہر کھڑے کمسن بچے کو خونخوار کتے نے دبوچ لیا ، خونخوار کتے کے کاٹنے سے 3 سالہ بچہ بری طرح زخمی ہو گیا ، متاثرہ بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا،کتے کے کاٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو موصول
گوجرانوالہ میں اوارہ کتوں کی بھرمار کتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی جلیل ٹاون کے علاقہ میں آوارہ کتے نے تین سالہ بچے کو کاٹ کر بری طرح ذخمی کر دیا تین سالہ احمد کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دوسری طرف بچے کو کتے کے کاٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو موصول ہو گئی فوٹیج میں آوارہ کتے کو بچے کو دبوچتے اور کاٹتے ہوئے صاف دیکھا جاسکتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں کی چشم پوشی سے شہر میں ایسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے کئی شہری متاثرہ ہو رہے ہیں
Load/Hide Comments