گوجرانوالہ۔پی ایم اے کی طرف سےڈی ایچ کیو کے ڈاکٹرز اور سٹاف کو 100خفاظتی کٹس فراہم کر دی گئیں ۔صدر ڈاکٹر زاہد جعفری

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے وفد کی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سہیل انجم بٹ سے ملاقات، مزید 100 حفاظتی کٹس پیش کیں۔

پی ایم اے گوجرانوالہ کے وفد نے ڈاکٹر زاہد حسین جعفری کی صدارت میں ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سہیل انجم بٹ سے ملاقات کی۔ وفد نے کرونا وائرس سے نبرد آزما ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو زبر دست خراج تحسین پیش کیااور پی ایم اے گوجرانوالہ کی طرف سے ایم اس سول ہسپتال کو 100 حفاظتی کٹس پیش کی گئیں۔
اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال نے صدر پی ایم اے گوجرانوالہ اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے کے باوجود ڈاکٹر کمیونٹی کی حفاظت کے لئے ڈاکٹر زاہد جعفری کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ وفد میں صدر پی ایم اے گوجرانوالہ ڈاکٹر زاہد حسین جعفری، ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹر عثمان حیدر، ڈاکٹر عظمی ساجد اور پروفیسر ڈاکٹر میاں وحید احمد شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں