گوجرانوالہ۔وزیرآباد کچہری میں وکیل کا چار افراد پر ڈنڈوں سے تشدد مبشر چیمہ نامی وکیل نے اپنے چیمبر میں زمین پر لٹا کر تشدد کیا ،واقعہ کی فوٹیج میڈیا کو موصول ہو گئی ،
فوٹیج میں تشدد کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں وزیر آباد سیشن کورٹ کے باھر ٹریکٹر ٹرالی وکیل کی گاڑی سے ٹکرائی وکیل ٹریکٹر ڈرائیور اور اسکے ساتھیوں کو چیمبر میں لے گیا اور تشدد کرنا شروع کر دیا علاقہ تھانہ سٹی وزیر آباد میں ڈرائیور پرتشدد کا معاملہ
سٹی پولیس آفیسررائے بابر سعید نے تشدد کے وقوعہ کا فوری نوٹس لے لیا۔
وقوعہ کی بابت متاثرہ افراد سے رابطہ کیا جا رہاہے۔ ایس پی صدر ڈویژن وسیم ڈار کو واقع کی تحقیقات کر کے قانون کے مطابق کاروائی کرنے کے احکامات جاری قانون سب کے لیے برابر ہے کسی کو قانو ن ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔(سی پی او)
Load/Hide Comments