عمران خان کی ٹائیگر فورس کی اعلیٰ کارکردگی

گوجرانوالہ:اپوزیشن کہتی تھی کہ عمران خان ٹائیگر فورس بنا کر قومی وسائل کو ضائع کررہے ہیںلیکن وقت نے ثابت کیا کہ ٹائیگر فورس نے صرف ملک کی خدمت کی۔معاون خصوصی وزیر اعظم عثمان ڈار
معاون خصوصی وزیر اعظم عثمان ڈارنے کورونا ریلیف موبائل ایپ کیافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کہتی تھی کہ عمران خان ٹائیگر فورس بنا کر قومی وسائل کو ضائع کررہے ہیں لیکن وقت نے ثابت کیا کہ ٹائیگر فورس نے صرف ملک کی اور عوام کی خدمت کی انھوں نے کہا کہ پنجاب کی ایڈمنسٹریشن کم وسائل ہونے کے باوجود بہترین کام کر رہی ہے پنجاب کی ایڈمنسٹریشن کے کم وسائل اور کم ہیومن ریسویس ہونے کے ناطے ٹائیگر فورس کا قیام عمل میں لایاجو انتہائی کامیاب رہا عثمان ڈار نے کہاکہ ٹائیگر فورس کے نوجوان کو قومی جذبے کے تحت خدمت سر انجام دینے پر وزیر اعظم کی طرف سے آپکو مبارکباد دیتا ہواس موقع پر معاون خصوصی نے کہاکہ ٹائیگر فورس کا بے حد مشکور ہوں جنھوں نے مجھے عزت بخشی اورٹائیگر فورس گوجرانوالہ ڈویثرن تمام اضلاع میں پہلے نمبر پر آئی انھوں نے کہا کہ کورونا ریلیف ایپ کا افتتاح ہو چکا اس ایپ کی مدد سے ٹائیگر فورس کی کارکردگی میں مذید بہتری آئے گی ٹائیگر فورس کے ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوانوں آپ نے کسی جگہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا آپ کا کام ایس او پیز کی خلاف ورزی کی نشاندہی کرناہے اور اس کو حل کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے انھوں نے کاکہا کہ بغیر کسی تنخواہ اور معاوضے کے کام کرنے والے ٹائیگر فورس کے رضا کارہمارے ہیرو ہیں ہم ان کو عوام کی بہترین خدمت پرسرٹیفیکیٹ دیں گئے موسی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہاکہ پوری دنیا کو موسمی تبدیلی کا سامنا ہے اور اس پر بات کرنے کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہے بعدازاں معاون خصوصی برائے یوتھ عثمان ڈار نے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس ایپ کا افتتاح بھی کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں