ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے آج ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران گوجرانوالہ ریجن کے تمام افسران کی کارکردگی کو چیک کیا گیا جو کہ تسلی بخش رہی اور اس کو مزید بہتر کئے جانے کے احکامات دئیے گئے۔اس موقع پر موجود چھ اضلاع کے تمام اینٹی کرپشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری محکمہ جات سے کرپشن ،بد عنوانی سے پاک کرنے کیلئے بلاامتیازکاروائی کی جائے اور کرپشن کے تمام بڑے کیسز کو ٹھوس شواہد کے ساتھ تحقیقات کرکے منتطقی انجام تک پہنچایا جائے۔انکوائریوں اور کیسز کو روزانہ کی بنیاد پر جلد مکمل کرکے کرپٹ عناصر کی گرفتاریا ں عمل میں لائی جائیں ۔اینٹی کرپشن کے مقدمات میں ملوث اشتہاری و عدالتی مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے لئے اسپیشل ٹاسک ٹیمیں تشکیل دے ان کی جلد گرفتاری عمل میں لانے کا کہا گیا۔ سرکاری پراپرٹی ،املاک پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا قبضہ مافیا ،کرپٹ ٹولے کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔محکمہ اینٹی کرپشن نے یکم جولائی کے چار دونوں میں ضلع سیالکوٹ میں محکمہ اوقاف کی ایک کروڑ مالیت کی اراضی رقبہ تعدادی 44کنال پانچ مرلہ کو ناجائز قابضین سے واگزار کروایا۔ تھانہ اینٹی کرپشن نارووا ل مقدمہ کےعرصہ دراز سے مطوب اشتہاری ملزم قیصر سلیم پٹواری کو فیصل آباد سے گرفتار کیا۔ضلع گوجرانوالہ میں محکمہ مال کے پٹواری خالد کو رنگے ہاتھوں سترہ ہزار روپے رشوت لیتے مجسٹر یٹ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا۔ تمام چھ اضلاع میں 45سے زائد پٹرول پمپس پر چھاپے مارے گئے اور پیمائش میں گڑبڑ کرنے پر 26نوزلیں سیل کر دی گئی۔جبکہ ساڑھے تین کروڑ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔جبکہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ٹیم کو کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لا کر لوٹی ہوئی دولت قومی خزانے میں جمع کروا کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایات دی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ گوجرانوالہ کے دوران اینٹی کرپشن حکام سے میٹنگ کے دوران کیااس موقع پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زوہیب مشتاق اور مقامی افسران موجود تھے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے کہا کہ کرپشن ،بد عنوانی کے کیسز کے دوران موثر تحقیقات کی جائیں ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیئے جائیں تاکہ معاشرے کے ناسور کرپٹ افراد کو عدالتوں میں سخت سزا دلوائی جائیں*
Load/Hide Comments