وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ان ایکشن

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ان ایکشن
وزیر اعلی مون سون سیزن کے پیش نظر ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف شہروں کے دورے کریں گے
وزیر اعلی عثمان بزدار خانکی ہیڈ ورکس پہنچ گئے
انھوں نے خانکی ہیڈ ورکس کا معائنہ کیااور خانکی ہیڈ ورکس کے مختلف حصے دیکھے
وزیر اعلی عثمان بزدار نے خانکی ہیڈ ورکس پر ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے کئے گئے انتظامات کا معائنہ کیا
وزیراعلیٰ نے خانکی ہیڈورکس پر پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اُن کو خانکی ہیڈ ورکس اور پنجاب کے دیگر دریاؤں میں پانی کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا
متعلقہ محکموں اور اداروں کو سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ کر دیا گیا ہے – عثمان بزدار
جہلم، چناب اور سندھ کے دریاؤں میں پانی کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ عثمان بزدار۔ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے انتظامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔پنجاب کے دیگرہیڈورکس کا بھی دورہ کروں گا- عثمان بزدار۔خانکی ہیڈ ورکس 1892ء میں تعمیر کیا گیا
ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے دریائے چناب پر نیا خانکی بیراج تعمیرکیا گیا ہے ؛خانکی بیراج کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر 21 ارب 30 کروڑ روپے لاگت آئی ہے؛نیا خانکی بیراج تعمیر ہونے سے لوئر چناب کینال میں 12 ماہ 11500 کیوسک تک پانی کا بہاؤیقینی بنایا جا سکے گا-عثمان بزدار
4680 کلومیٹر طویل نہری نظام کے 2925 چینلزکو بلا تعطل پانی مہیا ہو سکے گا؛ پنجاب کے 8 اضلاع گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، جھنگ، چنیوٹ،فیصل آباداور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 3.301 ملین ایکڑاراضی کو سیراب کیا جا سکے گا؛ خانکی بیراج کی اپ گریڈیشن سے 6 لاکھ سے زائد کاشتکارفیملیز کو فائدہ پہنچے گا- عثمان بزدار
اپ گریڈیشن کے بعد بیراج سے 8 لاکھ کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش بڑھ کر 11 لاکھ کیوسک ہو گئی ہے – عثمان بزدار
خانکی بیراج کی اپ گریڈیشن زرعی خوشحالی اور سرسبزپنجاب کی بنیاد ثابت ہو گا- عثمان بزدار
زراعت کی ترقی و خوشحالی ہماری ترجیح ہے -عثمان بزدار
سیلاب سے بچاؤ کے حوالے سے اپ گریڈیشن اہم سنگ میل ثابت ہو گی – عثمان بزدار
وزیر آباد سے خانکی بیراج تک27 کلومیٹر طویل سڑک بھی تعمیر کی گئی ہے – وزیر اعلی کو بریفنگ
خانکی بیراج کے قریب بنیادی مرکز صحت اورعوام کی تفریح کے لئے پارک بھی بنایا گیا ہے – وزیر اعلی بریفنگ
ووکیشنل ٹریننگ سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے – وزیراعلی کو بریفنگ
وزیر اعلی عثمان بزدار کو خانکی بیراج کے کنٹرول روم میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کئے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی
سیکرٹری آبپاشی نے وزیراعلیٰ کوخانکی ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد و اخراج کے بارے میں بریف کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں