“رقص قلم ”
۔تحریر ۔ڈاکٹر محمد شہزاد ۔ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سٹڈیز ۔دی اسلامیہ یونی ورسٹی آف بہاول پور۔پنجاب ۔پاکستان drmshahzad@iub.edu.pk
عرت مآب محترمہ ،۔۔جنرل نگا ر ۔۔
ایک حقیقت ، ایک دلآویز داستاں
۔۔ پاکستان آرمی کی پہلی خاتون جرنل
جناب انعام اللہ فاروقی صاحب ۔آپ کا شکریہ کہ آپ نے جناب حماد حسن فرزند ارجمند (شیخ القرآن مولانا محمد طاہر پنج پیری ر ع ) کا ایک مضمون شئیر کیا
بہت عمدہ پر اثر ایک شخصی خاکہ جو بظاہر طویل لیکن اپنی مقناطیسیت اور جاذبیت کے اعتبار سے طوالت کا احساس لطافت میں پروئے حرف حرف جگمگاتا ، چہکتا ،مہکتا ہمارے سامنے کچھ یوں چلتا ہے کہ بندہ اس قدر محو ہو جاتا ہے کہ طوالت لذت آشنائی سے ہمکنار ہوئے ہمارے سامنے جگنو بنے راستہ دکھاتے چلتی ہے تو الفاظ کا حدود اربع مختصر ترین شخصیہ ۔ کی صورت سامنے ہوتا ہے ۔اس تحریر نے ماہ و سال کی تقویم ، میں ایک تہذیبی و تمدنی بیانیہ کو بھی یکسر یوں پلٹا کہ ۔ سچے ،اور نترے ایمانی جذبو ں کو بھی ایک ثقافتی تعارف اور بھر پور توانائی میسر آئی جو اہم بھی تھا اور وقت کی ضرورت بھی
“جنرل نگار ” کی شکل مین ایک ایسا کردار ہمارے سامنے آیا کہ جس کی کامیابیوں کی داستان کے ضمن میں یہ۔بات بھی نظر میں آئی کہ ۔۔۔کامیابیوں کو کامرانیوں سے ہم کنار کرنے کے لئے ہر شئے طشتری میں رکھ کے پیش نہیں ہوا کرتی ؛ بلکہ اپنے حصہ کا کشٹ کاٹ کر ہی نصابی ضرورتوں کی جزوی۔تکمیل جزو لاینفک ہوتی ہے زندگی کی ہر
طرح کی اونچ نیچ سے گزر کے ہی منزل مراد تک وہ ہی فرد پہنچتا ہے جو زیست کے گرم سرد سے نبرد آزما ہونے کا سمندر ایسی گہرا ئی ۔صحرا کی سی وسعت فلک ایسا بلند حوصلہ رکھتا ہو
ہماری خواتین کے لئے بہترین مثالی کردار ۔ آپکی ان سطور کے سبب ۔۔جنرل نگار ۔کی شکل میں سامنے آیا ہے
جو کم و کاست ۔ مردوں کے لئے بھی ایک جیتی جاگتی زندہ مثال ہیں کہ ایک خاتون کو عملی زندگی میں جس قدر بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا ہو گا وہ اسی قدر زیادہ پختگی اور جرآت سے اپنی ورثہ کی حفاظت کرتے ہوئے آگے بڑھتی ہے
آج ہم سب اس کردار کو ،مومن کے جذب و کیف کی طرح اپنی زمیں سے ایستادہ بھی پاتے ہیں اور پلٹ ۔جھپٹ ۔کی مانند آگے بڑھتے ۔”لہو گرم ” رکھنے کا بہانہ بھی قرار دے سکتے ہیں کیوں جو ۔مومن کی یہی آن اور شان بتلائی گئی ہے
ماشااللہ
ایک شاندار شخصیہ ۔۔۔۔۔۔ تحریر کی سادگی ، افسانوی تھی نا ہی ڈرامائی ۔پھر بھی قاری۔کی۔توجہ اپنی جانب مبذول رکھنا کمال اکہرے ابلاغ پہ دسترس کا بڑا خوبصورت نمونہ دیکھنے کو ملا ۔۔۔ ماشااللہ ۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔۔۔