ڈیزل، پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی، 2 کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج

وزارت پیٹرولیم نے ڈیزل اور پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کے الزام میں 2کمپنیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت سندھ کے نام خط میں وزارت پیٹرولیم نے کہا ہے کہ حیسکول اور آئل اینڈ گیس کمپنی پیٹرول کی قلت کی ذمہ دار پائی گئی ہیں۔
وزارت پیٹرولیم کے مطابق دونوں کمپنیوں نے ذخیرہ اندوزی سے قلت پیدا کی ہے، ان کمپنیوں کی ملی بھگت پکڑی گئی ہے۔
سندھ حکومت کے نام خط میں وزارت پیٹرولیم نے مزید لکھا کہ صوبائی حکومت مقدمہ درج کرائے اور دونوں کمپنیوں کو سیل کرے۔
علاوہ ازیں ملک میں پیٹرولیم بحران کے بعد ایف آئی اے نے آئل کمپنیز کے سربراہان کو طلب کرلیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملک میں جاری پیٹرولیم بحران کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جس کے بعد 3 مختلف آئل کمپنیز کے سربراہان کو نوٹس جاری کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں