محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ضلع حافظ آباد میں بڑی کاروائی!محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا گریڈ 18کا افیسر رنگے ہاتھوں رشوت وصول کرتے گرفتار کر لیا گیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ، گوہر نفیس کے گزشتہ سوموار کے روز دورہ کے بعد ریجن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیز ی کر دی گئی ہے۔ضلع حافظ آباد میں سینئر ویٹرنری آفیسر پنڈی بھٹیاں ، افتخار حسین شاہ کو دس ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کر لیا گیا۔ملزم سے موقع پر نشان ذدہ نوٹ برآمد کر لیےگئے۔تفصیل کے مطابق شہری مظہر علی ولد محمد بشیر سکنہ پنڈی بھٹیاں کی جانب سے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کو درخواست موصول ہوئی ۔کہ غریب سائل مال مویشیوں کے عوض یو ۔بی۔ایل بنک سے ڈیڑھ لاکھ روپے قرضہ کے لئے گیا۔ جنہوں نے مال مویشیوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ ڈیمانڈ کیا۔ جس پر سینئر ویٹرنری آفیسر پنڈی بھٹیاں ، افتخار حسین شاہ نے بیس ہزار روپے رشوت طلب کی۔ سائل غریب ہوتے ہوئے پہلے ہی بنک سے قرضہ لے رہا تھا۔ بڑی منت سماجت پر سترہ ہزار روپے پر رضامند ہوا۔ جس میں سات ہزار روپے ادا کر دیئے گئے جبکہ دس ہزار آج دینے تھے ۔ سائل ایک جائز کام کے لئے رشوت نہ دینا چاہتا ہے۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ، زوہیب مشتاق کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ضلع حافظ آباد محمد زمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو دس ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے ، علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے بتلایا کہ عوام الناس حکومت پنجاب کی جانب سے متعارف کردہ موبائل ایپ ( رپورٹ کرپشن ایپ) کو گوگل ایپ سٹور سے آسانی سے ڈؤان لوڈ کریں ۔ اور لاک ڈاؤن کے دوران اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرپشن بارے ویڈیوز، تصاویر اور دیگر ثبوت کے ساتھ اپ لوڈ کر یں۔ جس پر فورا عملدرآمد کر کے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تا کہ معاشرہ سے کرپشن کے ناسور کو جلد ختم کر کے کرپٹ عناصر کا خاتمہ ہوسکے ۔
Load/Hide Comments