وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عید قربان کی حتمی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلی عید سے قبل چاند دیکھنے کےلیے اسلام آباد میں آبزرویٹری قائم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے ہم رویت ہلال کمیٹی کا کام مزید کم کردیں گے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ٹڈیوں کے خلاف اسپرے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) کو ڈرونز دے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرونز بنانے کے حوالے سے نجی کمپنی سے معاہدہ ہوگیا ہے۔
Load/Hide Comments