اسلام آباد:میڈیا رپورٹس چین کے ہاتھوں بھارتی فوج مسلسل شکست کھارہی ہے اور بھارتی حکومت اپنے عوام کو حقیقی صورتحال سے بے خبر رکھنا چاہتی ہے اور وہ اپنی رائے عامہ کو گمراہ کررہی ہے اس مقصد کے لئے بھارتی میڈیا اپنی حکومت کا آلہ کار بن کر رہ گئی ہے۔
حددرجہ قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کی یہ خبر جو خود بھارتی اسٹیبلشمنٹ نے دی ہے سو فیصد جھوٹ پر مبنی ہے کہ لداخ میں برسرپیکار چینی فوج کے ساتھ کوئی پاکستانی جوان موجود ہیں۔ اس طرح کی من گھڑت خبروں کا مقصد بھارتی فوج کی چینی فوج کے ہاتھوں بن رہی درگت پر پردہ ڈالنا ہے۔
چینیوں سے مارکھانے کی بھارت کی تاریخ سے لداخ کی صورتحال اس کا تسلسل ہے۔ دفاعی ذرائع نے ان خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سفید جھوٹ پر کیا تبصرہ آرائی ہوسکتی ہے اگر بھارتی وزارت دفاع یا فوج کی طرف سے ایسا دعویٰ کیا جاتا تو اس کا جواب دینا بنتا تھا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ دن رات جھوٹی کہانیاں اور افسانے تراشنے میں مصروف ہیں۔ غیر جانبدار مبصروں کا کہنا ہے کہ چین کو بھارت کی ٹھکائی کرنے کے لئے کسی غیر ملکی مدد کی ضرورت نہیں ہے چینی مسلح افواج اس قدر بہادر اور باصلاحیت ہیں کہ وہ بھارتیوں کو باآسانی سبق سکھا سکتی ہیں اب وہ لداخ سے بھارت کو بے دخل کرکے ہی دم لیں گی۔
Load/Hide Comments