گوجرانوالہ 13جولائی2020 این سی او سی (نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر)کی ٹیم کا دورہ گوجرانوالہ،فیلڈ ہسپتال ایمن آباد،ڈی سی دفتر اور سمارٹ لاک ڈاؤن (واپڈا ٹاؤن اور پیپلز کالونی)کے علاقوں کا بھی دورہ،ڈپٹی کمشنر دفتر میں کورونا کی روک تھام کے سلسلہ میں ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ،پولیس،پاک آرمی اور محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر اداروں کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ لی۔این سی او سی (نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر)کی ٹیم کی قیادت برگیڈئیر بشارت نے کی اور ان کے ہمراہ میجر سبطین اور کیپٹن عمیر بھی تھے۔این سی او سی ٹیم کا گوجرانوالہ ڈویژن بلخصوص ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں کورونا کی روک تھام اور متاثرہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ایس او پیز پر عملدرآمد اور قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سول ایڈمنسٹریشن،پاکستان آرمی،ضلعی پولیس،محکمہ صحت (ڈاکٹرز،نرسنگ سٹاف،پیرا میڈکس)،سول ڈیفنس اور ٹائیگر فورس ی کوآرڈینیشن اور خدمات کو سراہا اور کہا کہ ایک ٹیم کی صورت میں کیے جانے والے اقدامات نہ صرف حوصلہ افزاء ہیں بلکہ دیگر کے لیے قابل تقلید ہیں جس سے ڈویژن میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی اور صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر دفتر کے دورہ کے موقع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ،ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف،کمانڈنگ آفیسر پاک آرمی کرنل تنویر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)علی اکبر بھنڈر،اسسٹنٹ کمشنر ز(سٹی عثمان سکندر،صدر ساریہ حیدر،کامونکی شاہد عباس)،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فرجاد بٹ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر سہیل انجم بٹ،فوکل پرسن برائے وبائی امراض ڈاکٹر معیز،ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ سمیت دیگر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے انہیں فیلڈ ہسپتال اورسمارٹ لاک ڈاؤن علاقوں کا دورہ کروایا اور فیلڈ ہسپتال کے قیام،مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات اور وہاں پر دستیاب سہولیات بارے بتایا کہ 7دن کے مختصر عرصہ میں 200بیڈز پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا جہاں کورونا کے مثبت مریضوں کا علاج معالجہ اور دیکھ بھال کی گئی،فیلڈ ہسپتال میں آکسیجن سلنڈر،پلز آکسی میٹر،ضروری ادویات سمیت ہسپتال میں فراہم کی جانے والی تمام بنیادی سہولیات کا انتظام کیا گیا۔اس کے علاوہ جی ایم سی (گوجرانوالہ میڈیکل کالج)اور اسلام میڈیکل کالج میں بھی 400بیڈز کا انتظام کیا گیا اس کے علاوہ سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں 100بیڈز کا آئسولیشن وارڈ بھی قائم کیا گیاتا کہ گوجرانوالہ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرہ افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
بعدازاں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے این سی او سی وفد کو ڈپٹی کمشنر دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کی طرف سے کورونا وباء کی ابتداء کے دوران سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا جو کہ پاکستان میں کسی بھی شہر و ضلعی میں سب سے پہلا سمارٹ لاک ڈاؤن تھا اس کے علاوہ دیگر اضلاع نے بھی اسی پالیسی کو اپناتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں سٹریٹ اور سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جو انتہائی کار آمد ثابت ہو ا،انہوں نے مزید بتایا کہ پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج (جی ایم سی)کے ڈاکٹر معروف کی تجویز پر ایکٹیمرا انجیکشن اور آکسیجن سلنڈرز کی دستیابی ممکن بناکر قیمتی جانیں محفوظ بنائی گئیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وباء کے دوران تمام محکموں نے بھرپور کام کیا اور فرنٹ لائن پر اپنی خدمات سرانجام دیں۔ڈویژن میں 11سے 30اپریل کے دوران 3فیلڈ ہسپتال (گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات) قائم کیے گئے جس کا مقصد سرکاری ہسپتالوں پر بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز کے دباؤ کو کم کرنا اور اچانک اضافے کی صورت میں متبادل انتظام کرنا تھا جس میں متعلقہ اضلاع کو بھرپور کامیابی اور معاونت ملی۔
اجلاس میں کورونا کی وباء کے دوران پیش آنے والے مسائل بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا،کورونا سے متاثرہا فراد کی ٹریسنگ،ٹیسٹنگ، ہسپتالوں،قرنطینہ مراکزمیں منتقلی کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور محکمانہ کوآرڈینیشن پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف اور پاکستان آرمی کے کمانڈنگ آفیسر کرنل تنویر نے بتایا کہ بیرون ممالک سے آنے والے تقریباً38سو سے زائد افراد کی ٹریسنگ میں محکمہ صحت کی مدد کی گئی اس کے علاوہ لاک ڈاؤن اور سمارٹ لاک ڈاؤن،ایس او پیز پر عملدرآمد میں بھی سول ایڈمنسٹریشن کے شانہ بشانہ ذمہ داریاں نبھائیں۔ماہ جون کے وسط میں 6علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا جہاں ضلعی انتظامیہ،پولیس،محکمہ ہیلتھ،سول ڈیفنس اور کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضا کاروں نے بھرپور طریقے سے ڈیوٹیاں سرانجام دیں جس سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں بھرپور مدد ملی اور جولائی میں کیے جانے والے لاک ڈاؤن میں یہ تعداد 6سے کم ہو کر 2علاقوں تک محدود ہو گئی جہاں کیسز میں مزید کمی دیکھی جا رہی ہے۔انہوں نے مز ید بتایا کہ ضلع میں سرکاری اور نجی لیبارٹریوں میں 17ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3207مثبت رپورٹ ہوئے،75اموات رپورٹ ہوئیں اور 25سو سے زائد افراد اب تک مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں،5افراد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں اس کے عاوہ گھروں میں قرنطینہ افراد سے بھی باقائدگی سے صحت سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے علاج معالجے میں ان کی معاونت کی جا رہی ہے۔وباء کے دوران ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف،پولیس،سول ڈیفنس اور دیگر نے بھر پور ذمہ داری سے فرائض سرانجام دیے جنہیں ہر سطح پر سراہا گیا اور ضلع میں کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے این سی او سی وفد کو بتایا کہ کورونا وباء اور لاک ڈاؤن کے دوران گوجرانوالہ کے شہریوں،بزنس کمیونٹی،تاجر برادری اور بلخصوص مخیر حضرات نے بھرپور تعاون کیا،47ہزار سے زائد راشن بیگر مستح افراد میں تقسیم کیے،کورونا کے مریضوں کے لیے 2وینٹی لیٹر عطیہ کیے اس کے علاوہ فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاٖف کے لیے حفاظتی سوٹ،ماسک،ہینڈ سینی ٹائزرز بھی عطیہ کیے۔
Load/Hide Comments