پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑے ہوٹلوں اور دکانوں کے خلاف سخت کارروائی

گوجرانوالہ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے آپریشن کامیابی سے جاری
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر گوجرانوالہ ڈویژن میں مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،4 یونٹس سربمہر۔پی ایف اے
ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن گوجرانوالہ کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ سویٹس اینڈ بیکرز کو سربمہر کیا۔
سیل کیے گئے یونٹ میں بیکری ایٹمز پر چھپکلیوں اور کیڑے مکوڑوں کی بہتات تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
انتہائی ناقص اجزاء سے اشیاء خوردونوش کی پروڈکشن پر عوامی تکہ شاپ کو سیل کیا۔عرفان میمن
قواعدوضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر بی بیکرز اینڈ سویٹس کو سربمہر کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹٰی
ناقص سٹوریج اور زائد المعیاد اشیاء کی فروخت پر گورمے بیکرز اینڈ سویٹس کو سیل کیا
مین شہاب پورہ روڈ پر واقع فرینگو فرائیڈ چکن اینڈ پیزا کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 35 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شہریوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جار رہی ہیں۔
خوراک کے معیار میں کمی کسی صورت برادشت نہیں کی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ سیفٹی ٹٰیمیں ہمہ وقت کوشاں ہیں۔عرفان میمن

اپنا تبصرہ بھیجیں