معیشت اور تعلیم کی ڈیجیٹلائزیشن سے پاکستان مزید ترقی کرے گا، صدر علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معیشت، تعلیم اور سرمایہ کاری کی ڈیجیٹلائزیشن سے پاکستان تیزی سے ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ عیدالاضحٰی پر مویشی منڈیوں، بازاروں اور نماز عید کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
صدر مملکت کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے میڈیا نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی اپنائی گئی۔ ہماری اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی کو دنیا نے بھی اپنایا۔ طبی اور معاشی محاذوں پر بیک وقت لڑ رہے ہیں۔
صدر نے کہا کہ میڈیا کا فرض ہے کہ وہ مسائل کی نشاندہی کرے۔ جن علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ نہیں وہاں ٹیلی وژن کے ذریعے تعلیم کا سلسلہ برقرار رکھا۔ پاکستان تیزی سے جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہا ہے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ مستقبل میں بہت سے امور کی انجام دہی انٹرنیٹ کے توسط سے مزید آسان ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں