اسلام آباد قومی اسمبلی میں بڑی ترمیم منظور تفصیلات کے لئے کلک کریں

قومی اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک کے بعد حدیث شریف پڑھے جانے کی ترمیم ایوان نے منظور کر لی۔ رکن قومی اسمبلی مجاہد علی نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط میں ترمیم پیش کی۔ اجلاس کے آغاز میں قرآن پاک کی تلاوت کے بعد حدیث کا لفظ شامل کردیا گیا۔ قواعد میں ترمیم کے بعد اب اجلاس میں قرآن پاک کی تلاوت کے بعد حدیث بھی پڑھی جائے گی۔ وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہم بیس سال سکولوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھتے ہیں لیکن ہمیں 20 احادیث کا پتا نہیں ہوتا۔ مدینہ کی ریاست کی بنیاد ہی تب پڑے گی جب ہمیں محمدؐکی احادیث اور ان کے حکم کا ادراک ہوگا۔ ہم اسے سپورٹ کرتے ہیں۔ اس ترمیم کی کسی نے مخالفت نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں