ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا ہے، اس اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قدر 343 روپے اضافے سے 93 ہزار 707 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 14 ڈالر اضافے سے 1808 ڈالر فی اونس ہے۔
Load/Hide Comments