پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 66 پوائنٹس کی کمی کے بعد شیئرز بازار میں تیزی کی لہر 14ویں روز ختم ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج بدھ کو 100 انڈیکس 66 پوائنٹس کمی سے 36679 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے 250 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔
شیئر بازار میں آج 32 کروڑ شیئرز کے سودے 14 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 933 ارب روپے ہوگئی ہے۔
Load/Hide Comments