پاکستان میں مالی سال 2020ء میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 3 کروڑ ڈالر رہا، چین سے سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی، پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2019سے جون 2020 تک ملک میں 2 ارب 56 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔
مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ سے28 کروڑ ڈالر انخلاء ہوا جس سے نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 27 کروڑ ڈالر رہا۔
سرکاری شعبے سے 24 کروڑ ڈالر کا انخلاء ہوا جس سے مالی سال میں بیرونی سرمایہ کاری کاحجم 2 ارب 3 کروڑ ڈالر رہا۔
سرمایہ کرنے والے ممالک میں چین پہلے اور ناروے دوسرے نمبر پر رہا۔
مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاور سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری پہلے اور کمیونیکیشن سیکٹر دوسرے نمبر پر رہا۔
Load/Hide Comments