گوجرانوالہ نائب صدر پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر میاں زاہد نے کہا کہ شھر کو فوری طور پر موٹروے سے لنک کیا جائے ، چچھر والہ پل تا دھرم کوٹ اور گوجرانوالہ تا شیخوپورہ دو رویہ روڈ بنا کر دونوں طرف سے موٹروے سے ملایا جاسکتا ھے وزیر اعلئ پنجاب فوری ایکشن لیں بھت زیادہ تاخیر ھو چکی ھے۔
ڈاکٹر میاں زاھد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ھے کہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ جس کی ابادی 55 لاکھ سے تجاوز کر گئی ھے یہ بھت اھم شھر ھے اس شھر میں بھت زیادہ سمال انڈسٹری موجود ھے لاکھوں ھنر مند لوگ اس کاروبار سے وابستہ ھیں اور یہ ایک تاریخی شھر بھی ھے اس لئے اس کی اھمیت اور زیادہ بڑھ جاتی ھے لیکن پتہ نھیں کیوں اسے مسلسل نظرانداز کیا جارھا ھے حالانکہ اس شھر میں بڑے بڑے ھیوی ویٹ سیاستدان موجود ھیں بھت ساروں کے پاس بھت اھم وزارتوں کے قلمدان بھی موجود رھے ھیں لیکن ھماری بدقسمتی اس شھر کے ساتھ ھمشہ سوتیلی اولاد جیسا سلوک کیا گیا پتہ نھیں کیا بات ھے نہ کوئی سیاستدان اور نہ ھی میڈیا پرسن اتنے اھم ایشوز پر اواز اٹھاتے ھیں پوری جی ٹی روڈ پر سب سے رشی ایریا اور ٹریفک کا بے تحاشہ لورڈ گوجرانوالہ تا لاھور جی ٹی روڈ پر ھے روڈ کا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھونا اور متبادل روڈز کا نہ ھونا اس کی بنیادی وجہ ھے یقین جانیں بمپر ٹو بمپر گاڑیاں چلتی ھیں ائے روز اس روڈ پر حادثات ھوتے رھتے ھیں عجیب سی پراسرار خاموشی ھے گوجرانوالہ تا شیخوپورہ دو رویہ روڈ کی تعمیر بلاوجہ تاخیر کا شکار ھے اتنی دفعہ اس سلسلے میں اواز اٹھائی گئی ھے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نھیرینگی مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا جا رھا ھے اب تو انتھا ھی ھو گئی ھے لوگ عذاب میں مبتلا ھیں
ڈاکٹر میاں زاھد نے مزید کہا کہ آگر گوجرانوالہ تا شیخوپورہ روڈ اور چھچر والہ پل تا دھرم کوٹ ڈبل روڈ بن جاتی ھیں اور اس طرع گوجرانوالہ شھر دونوں طرف سے موٹروے سے لنک ھو جاتا ھے تو لاھور کا سفر دو ڈھائی گھنٹے سے کم ھو کر صرف گھنٹہ ڈھرہ گھنٹہ رہ جائے گا لوگ سکون سے سفر کر سکیں گے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا بوجھ بھی بھت کم ھو جائے گااس کا کاروباری حضرات کو بھی بھت فائدہ ھو گا پتہ نھیں کیوں کاروباری حضرات اور خصوصا گوجرانوالہ چیمبر اف کامرس بھی موثروے کے لئے اواز اٹھانے میں ناکام ھے اس میں کیا مصلحت ھے حالانکہ گوجرانوالہ شھر ھر سال پچاس ارب سے زائد گورنمنٹ کو ریونیو کی صورت میں دیتا ھے اور یہ ھمارا بنیادی حق ھے اس سلسلےمیں پھلے ھی بھت زیادہ تاخیر ھو چکی ھے ارباب اختیار سے اور خاص طور پر وزیر اعلئ پنجاب سردار بزدار صاحب سے مطالبہ ھے کہ وہ پرسنل دلچسپی لے کر گوجرانوالہ شھر کو موٹروے کے ساتھ لنک کروائیں اور گوجرانوالہ کے باسیوں کو اس مستقل عذاب سے نجات دلوائیں ھمارے سارے سیاستدانوں ،چیمبر اف کامرس گوجرانوالہ، میڈیا پرسن اور سوشل سوسائیٹی کے لوگوں کو یک زبان ھو کر اس سلسلے آواز اٹھانی چاھیے
Load/Hide Comments