گوجرانوالہ۔عظیم لوگوں کے بڑے کام تفصیلات کیلئے کلک کریں

عظیم لوگ بڑے کام ۔۔۔۔۔۔۔
یارمددگار انسانیت کا درد رکھنے والے افراد اور پر عزم نوجوانوں کے ساتھ مل کر نسلی، لسانی اور فرقہ وارانہ تعصب سے بالاتر ہو کر مخلوق خدا کی خدمت اور اخلاقی تربیت کرنا چاہتا ہے.
یارمددگار اپنے 9 پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے،

(1) روٹی بنک

ہمارا خواب کوئی انسان بھوکا نہ سوئے کے مشن کے ساتھ،
یارمددگار روٹی بنک گوجرانوالہ میں اکتوبر 2017 سے مخلوق خدا کی خدمت کر رہا ہے، اس وقت گوجرانوالہ میں اس کی ایک برانچ کام کر رہی ہے، جہاں روزانہ 500 سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں، روٹی بنک کو دسمبر 2020 تک گوجرانوالہ میں 10 برانچز تک بڑھانے کا پروگرام ہے، ان شاء الله
روٹی بنک خصوصاً ہماری ان غریب فیملیز کے لیے ہے جن کے گھر کا چولھا ٹھنڈا ہو، جن فیملیز کے بچے بھوکے ہوں اور ماں باپ کے پاس راشن/ روٹی کے لیے پیسے نہ ہوں. ایسے تمام افراد/ فیملیز روٹی بنک سے اپنے خاندان کے لیے بالکل فری کھانا پیک کروا کر گھر لے جا سکتے ہیں. روٹی بنک آنے والے تمام افراد ہمارے لیے معزز مہمان کا درجہ رکھتے ہیں،
یارمددگار روٹی بنک اپنی غربت کا شکار خاندانوں کی بچیوں کی شادی پر کھانے کا بھی انتظام کرتا ہے، اگر کسی ضرورت مند خاندان کو بیٹی کی شادی پر کھانے کے لیے مدد درکار ہو تو خاندان کا سربراہ شادی سے ایک ماہ پہلے درخواست دے سکتا ہے، یارمددگار ان کے گھر وزٹ کے بعد شادی کا کھانا گفٹ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے،

2) یارمددگا روٹی بنک ایپ،

FOR WASTAGE OF FOOD
ایک سروے کے مطابق پاکستان میں تقریباً 40 فیصد پکا ہوا کھانا ضائع ہو جاتا ہے، یارمددگار نے پکے ہوے صاف/ قابل استعمال کھانے کے ضیاع کو روکنے اور بچے ہوے صاف/ قابل استعمال کھانے کو ضرورت مند غریب فیملیز تک پہنچانے کے لیے یہ ایپ بنائی ہے، اس موبائل ایپلی کیشن سے کوئی بھی فرد اپنے موبائل سے دس سیکنڈ میں اپنا بچا ہوا کھانا روٹی بنک کو چیرٹی کر سکتا ہے. روٹی بنک مین آفس میں چیرٹی کیے کھانے کا نوٹیفکیشن موصول ہوتے ہی یارمددگار ایپ کی ٹیم 20 سے 25 منٹ میں چیرٹی کیا کھانا وصول کر لے گئی اور اس چیرٹی کئے کھانے کو اسی دن یا اگلے دن ضرورت مند افراد میں تقسیم کر دیا جائے گا،
یہ ایپ پلے سٹور پر بھی دستیاب ہے، یہ ایپ مارچ 2020 میں اسے لانچ کر دیں گے،

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.yarmadadgar.user
3)یارمددگار کپڑا بنک

جنوری 2020 سے روٹی بنک میں کپڑا بنک کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں کوئی بھی شخص اپنے ایسے کپڑے جو زیر استعمال نہیں یا سائز چھوٹٹے ہو ہوں، ایسے صاف اور پہننے کے قابل استری کئے کپڑے کپڑا بنک میں ڈونیٹ کر سکتا ہے اور کوئی بھی اپنی ضرورت کے کپڑے لے سکتا ہے،
پچھلے چار سالوں سے یارمددگار اپنے کم آمدن والے غریب خاندانوں اور بطور خاص ان کے سکول، کالج میں پڑھنے والے بچوں کے لیے دسمبر کے مہینے 2016 میں 1500، 2017 میں 6000 سے زائد 2018 میں 1700 اور 2019 میں 5000 گرم جیکٹس اور سویٹرز اپنے لوگوں میں گفٹ کر چکا ہے، اس کے علاوہ وارم کلاتھ ڈرائیو میں بھی مزدوروں اور فٹ پاتھ پر سونے والے افراد میں بھی جیکٹس اور سویٹرز گفٹ کرتا آ رہا ہے،

4) سیو انوائیرمنٹ پراجیکٹ

یارمددگار پچھلے تین سالوں سے اپنے سیو انوائیرمنٹ پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے،
مارچ 2020 تک یارمددگار 33000 ہزار سے زائد پودے اور درخت لگا یا گفٹ کر چکا ہے، جولائی 2018 میں یارمددگار کی نوجوان والنٹیرز کی ٹیم نے 25000 درختوں کی نرسری بنائی جس میں تمام کام ہمارے نوجوانوں نے اپنے ہاتھوں سے کیا، جس میں یارمددگار والنٹیرز 12000 مورینگا کے پودے اگانے میں کامیاب رہے، یارمددگار اپنے والنٹیرز کے ساتھ سال میں دو دفعہ باقاعدہ شجر کاری کی مہم چلاتا ہے، یارمددگار جون 2019 میں سیاحت کے ساتھ شجرکاری بھی کے سلوگن کے ساتھ پاکستان میں پہلی بار سیاحوں کو پہاڑوں پر شجر کاری کرنے کے لیے 10000 سیڈبال گفٹ کر چکا ہے، جس سے سیاحوں نے پہاڑی علاقوں میں سیاحت کے ساتھ شجر کاری بھی کی، یارمددگار بہترین جرمینیشن والے سیڈبال کی تیاری کے لیے بھی کام کر رہا ہے، یارمددگار پچھلے دو سالوں میں آزاد پرندوں کے لیے بھی کام کر رہا ہے. 2019 میں یارمددگار نے گوجرانوالہ میں آزاد پرندوں کے لیے 1700 لکڑی سے بنے آزاد پرندوں کے گھونسلے لگائے، جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ بھی ہے، اسی طرح مارچ 2018 میں بھی 200 گھونسلے لگائے گئے تھے، یارمددگار کے درد مند دل رکھنے والے ہمارے ہیرو والنٹیرز نے 2019 کو جون جولائی کی گرمی میں آزاد پرندوں کے پانی اور دانہ کے لیے 1650 کی تعداد میں مٹی کے برتن شہر کے مختلف علاقوں میں لگوائے، مساجد کے باہر اور جمعہ بازار میں بھی لوگوں میں پرندوں کے لیے یہ برتن مفت تقسیم کیے گئے، یارمددگار نے جولائی، یارمددگار شہروں میں کچرا جلانے اور پلاسٹک بیگز کے خلاف بھی بھرپور کیمپئین کرتا رہا ہے، یارمددگار پاکستان کو گرین کلین کرنے کے لیے کچھ یونیک اور بڑے پراجیکٹس پر بھی کام کر رہا ہے، جس میں سے ایک باغ محبت ہے، ان شاء الله باغ محبت کے دو پائیلٹ پراجیکٹس 2020 میں شروع کرنے کا پروگرام ہے، جس میں سے ایک گوجرانوالہ پنجاب اور دوسرا بارکھان بلوچستان میں بنانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے،
باغ محبت غریب آبادی کے نذدیک شہتوت کے درختوں کا ایک ایسا باغ جو اسی آبادی کے لوگوں کو ساتھ ملا کر بنایا جائے گا جس میں شہتوت کے سینکڑوں درخت لگائے جائیں گے، شہتوت کے پودے لگانے کے ساتھ ہی یارمددگار باغ محبت پراجیکٹ ان پہلے سے منتخب خاندانوں کو ریشم کے کیڑے پالنے کی مکمل تربیت کا کام شروع کرے گا، اور جب ہمارے شہتوت کے لگائے بڑے پودے ایک مناسب سائز کے درخت بن جائیں گے تو پہلے سے منتخب خاندانوں میں ریشم کے بیج گفٹ کرے گا، جس سے مقامی غریب آبادی کو تین فوائد حاصل ہونے کے ساتھ گلوبل وارمنگ اور کلائمیٹ چینج کے مسائل سے نمٹنے کے لیے بھی معاون ثابت ہو گا،
1) سینکڑوں شہتوت کے درخت آگیں گے جن کے پتوں سے مقامی آبادی ریشم کے کیڑے پالے گی،
2) مقامی آبادی کے افراد اور بچے پھل دار درخت سے بھرپور مستفید ہوں گے،
3) مقامی آبادی ریشم کے کیڑے پالنے کے کاروبار سے اپنی معاشی حالت میں بہتری لا سکے گی،
اس پراجیکٹ میں ریشم کا بیج اور مکمل تربیت یارمددگار کی طرف سے مقامی خاندانوں کے لیے گفٹ ہو گا، ریشم کے کیڑے کا فارم گھر کے کسی بھی چھوٹے سے کمرے میں بنایا جا سکتا ہے،

(5) مددگار وطن پراجیکٹ

یارمددگار کے مددگار وطن پراجیکٹ نے جی ٹی روڈ پر سات جگہوں پر خودساختہ یو ٹرن کی مکمل مرمت کروائی جس کی وجہ سے اب ان پوائنٹس پر ایکسیڈنٹ نہیں ہوتے، یہ سول ورک محکمہ ہائی وے سے اجازت لے کر کروایا گیا تھا، مددگار وطن کا اگلا پراجیکٹ گوجرانوالہ کے مشرقی بائی پاس پر واقع نہر اپر چناب کے کنارے کی کچرے سے مکمل صفائی، مزید پھلدار درخت لگانا اور عوام کے لیے نہر کنارے بینچز کا بہترین سیٹنگ ارینجمنٹ جہاں کوئی بھی آ کر بیٹھ سکے،

6) نماز پراجیکٹ

نماز پراجیکٹ اپریل 2020 میں شروع کیا جا رہا ہے جس کے شروع میں گوجرانوالہ کے تمام اسکولوں کے بچوں کو اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کے ساتھ مل کر ترجمعہ کے ساتھ نماز یاد کروائی جائے گی، اس میں اسکول کے ہر بچے کو پاکٹ سائز نماز بمعہ ترجمہ گفٹ کی جائے گی اور ہر کلاس میں دو فٹ بائی تین فٹ کی اسکن نماذ بمعہ ترجمہ لگائی جائے گی، پہلے مرحلہ میں گوجرانوالہ کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں اپنا کام مکمل کیا جائے گا اور بعد میں کالجز تک اس پراجیکٹ کو بڑھایا جائے گا،
الحمدلله

7) اپنا کاروبار

اپنا کاروبار، معاشی مشکلات کا شکار غریب ضرورت مند افراد کے لیے چھوٹے کاروبار گفٹ کرنے کے اس پراجیکٹ کا آغاز فروری 2020 میں کدمر دیا گیا ہے یہ پراجیکٹ گوجرانوالہ میں ہر ماہ غربت کا شکار اپنے بیروزگار بھائیوں کو (اپنا کاروبار) پراجیکٹ سے چھوٹے کاروبار گفٹ کرتا رہے گا، شروع میں گوجرانوالہ شہر سے ہر ماہ منتخب خاندانوں کو چھوٹے کاروبار گفٹ کئے جائیں گے،

8) دوائی بنک

ان شاء الله دوائی بنک کو اپریل 2020 میں لانچ کرنے کا ارادہ ہے،
مہنگائی کے اس دور میں جہاں کم آمدنی والے غریب خاندانوں کے لیے اپنے بچوں کی دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے ایسے میں اگر غریب کے گھر کا کوئی فرد بیمار ہو جائے تو ان کے پاس دوائی خریدنے کے پیسے بھی نہیں ہوتے، یارمددگار نے ان شدید غربت کا شکار لوگوں کے لیے دوائی بنک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جو روٹی بنک میں ہی بنایا جائے گا، ان شاء الله

9) یارمددگار فری لیب

یارمددگار فری لیب پراجیکٹ پر کام جاری ہے، ان شاء الله اس پراجیکٹ کو چند ماہ میں شروع کر دیا جائے گا

اس کے علاوہ کچھ بہترین کام پلاننگ پائیپ لائین میں ہیں ،

اپنا تبصرہ بھیجیں