علامہ طاہر اشرفی نے مفتی منیب اور فواد چوہدری کو مل بیٹھ کر سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے کا مشورہ دے دیا

گوجرانوالہ :پوری قوم متحد ہو کر اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں کا مقابلہ کرے،کسی بھی مقرر، ذاکر کو مقدسات کی توہین نہیں کرنے دی جائیگی،عوام عید پر ایس او پیز پر عمل کریں ،مفتی منیب اور فواد چوہدری کو روز چاند چڑھانے کی بجائے مل بیٹھنا چائیے ،پولیو کے قطرے والدین بچوں کو لازمی پلائیں ۔ علامہ طاہر اشرفی
چیئرمین متحدہ علما بورڈ پنجاب علامہ طاہر اشرفی نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم متحد ہو کراسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں کا مقابلہ کرے کسی بھی مقرر، ذاکر کو مقدسات کی توہین نہیں کرنے دی جائیگی سوشل میڈیا پر افواہوں پھیلانے والوں کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا ہے ملک کے اندر جو بھی توہین کا مرتکب ہو گا اس کیخلاف کا روائی ہو گی انھوں نے کہاکہ امن کمیٹیوں کو ازسر نو فعال بنایا جا ئیگااور ان کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جا رہا ہے عید الاضحی کے حوالے سے بات کرتے ہوے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ عوام عید پر ایس او پیز پر عمل کریں قربانی پر کوئی پابندی نہیں اور نہ ہی ہو سکتی ہے نفلی قربانی کے ییسے مستحقین میں تقسیم کئے جائیںپولیو مہم کے بارے میں مولانا طاہر اشرفی نے شہریوں سے اپیل کی کہ پولیو کے قطرے والدین بچوں کو لازمی پلائیں تاکہ ان کو مستقل معذوری سے بچایا جا سکے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ وزارت سائنس اور رویت ہلال کمیٹی حکومت کے ادارے ہیں فواد چوہدری کا دائرہ کار اپنی وزارت ک حد تک ہے، انکی وزارت کا نمائندہ رویت ہلال کمیٹی کا حصہ ہے فواد چوہدری کے کہنے پر عوام عید کر تے ہیں اور نہ روزے رکھتے ہیں مفتی منیب اور فواد چوہدری کو روز چاند چڑھانے کی بجائے مل بیٹھنا چائیے تاکہ سب ایک چاند پر عید کریں اوروزیراعظم کو بھی اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چائیے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ وزیر مذہبی امور نے صاف بتایا ہے کہ مندر کیلئے کوئی فنڈز نہیں دئیے جا رہے مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ اسلام دوہری شہریت سے منع نہیں کرتا جب ہم چندے اور فنڈز دوہری شہریت والوں سے مانگتے ہیںتوان کو بھی ملک کی خدمت کا حق بھی ملنا چائیے مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ مساجد، مدارس میں ایس او پیز پر عمل ہوا ہے محرم کے حوالے سے بھی ایس او پیز طے ہو چکے ہیں ان پر بھی عمل ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں