گوجرانوالہ: سوتلی ماں نے تین سالہ کمسن بچی کومبینہ طور پر زہر دے کر قتل کردیا،پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ،سفاک ملزمہ تینوں بچوں کو قتل کر نا چاہتی تھی ۔بچی کی دادی کا الزام
تھانہ صدر کے علاقہ اٹاوہ میں سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر زہردیے کر تین سالہ بچی کو قتل کردیا پولیس کے مطابق ملزمہ زاہدہ نے دودھ میں زہر ملاکر 3سالہ دعاکو پلادیا جو موقع پرہی دم توڑگئی جس کے بعد سفاک ملزمہ رونے کاڈرامہ کرنے لگی بچی کی دادی نے شک گزرنے پرپولیس کو اطلاع دی جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزمہ زاہدہ کو حراست میں لے لیا اور زاہدہ کی 8 ماہ قبل تین بچوں کے باپ منظورسے شادی ہوئی تھی بچی کی دادی نے الزام عائد کیا کہ سفاک ملزمہ تینوں بچوں کو زہر دے کر مارنا چاہتی تھی لیکن دوبچے خوش قسمتی سے گھر میں موجود نہیں تھے مقتولہ کی دادی کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے پہلے بھی اپنے شوہر منظور کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی تھی
Load/Hide Comments