امریکی حکام کے مطابق ان کا ایف 15 طیارہ معمول کی نگرانی کی مشق کر رہا تھا اور انھوں نے مسافر طیارے سے ایک محفوظ فاصلہ برقرار رکھا تھا۔
خبر رساں اداروں اے ایف پی اور روئٹرز کے مطابق جمعرات کو ماہان ایئر کی پرواز 1152 شام کی فضائی حدود سے گزر رہی تھی جب دو طیاروں نے اس کا تعاقب کرنا شروع کر دیا۔
ایرانی میڈیا پر نشر ہونے والی فوٹیج میں دو طیاروں کو ایک مسافر طیارے کے ساتھ ساتھ اڑتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک اور ویڈیو میں بظاہر مسافروں کی چیخوں کی آوازیں آتی ہیں جس وقت طیارہ اچانک اپنی اونچائی کم کرتا ہے۔
Load/Hide Comments