گوجرانوالہ۔مبینہ پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک

گوجرانوالہ۔تھانہ سول لائن کے علاقہ گجرچوک میں مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکوہلاک دو فرار،ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوں کو گزشتہ رات ان کے ساتھی پولیس وین پر فائرنگ کرکے پولیس کی حراست سے بھگا کر لے گئے تھے۔تھانہ سول لائن کے علاقہ گھر چوک میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کے مطابق ناکہ بندی کے دوران دو موٹرسائیکلوں پہ چارمشکوک افرادکوروکاگیا لیکن ملزمان نے روکنے کی بجائے موٹر سائیکلیں بھگا دیں جس پر پولیس نے ڈاکوں کا تعاقب کیا تو ڈاکوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو موقعہ پر جان بحق جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ڈاکووں کی شناخت غلام مرتضی اور امانت کے ناموں سے ہوئی دونوں ڈاکووں کو ان کے ساتھی گزشتہ رات پولیس وین پر فائرنگ کرکے پولیس کی حراست سے چھڑا کر لے گئے تھے اور ڈاکوں کی فائرنگ سے پولیس اہکار زبیر عطا زخمی بھی ہواتھا پولیس کے مطابق امانت پہ46جبکہ غلام مرتضی پہ 23ڈکیتی،راہزنی اور دوران ڈکیتی زخمی و قتل کے مقدمات درج ہیں جبکہ دو فرارڈاکووں کی تلاش کو علاقہ کا سرچ آپریشن جاری ہے۔





اپنا تبصرہ بھیجیں